34

اسامہ کیخلاف آپریشن کے بارہ سال بعد نئی تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد (بیوروچیف)اسامہ کیخلاف آپریشن والے دن وائٹ ہاوس کے اندر کی نئی تصاویر سامنے آ گئیں، پہلے کبھی نہ دیکھی گئی تصاویر نے یکم مئی 2011کے واقعات تازہ کر دئیے۔ تصاویر نے القاعدہ سربراہ کو مارنے کے آپریشن کے دوران وائٹ ہاوس کے ماحول کو عکس بند کیا۔ تصویروں میں اوباما کو غور سے دیکھتے اور سوال پوچھتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ جب یہ بات سامنے آئی کہ کارروائی کامیاب ہو گئی تو گیٹس کا ہاتھ ہلاتے ہوئے اس کی تصویر کھینچی گئی۔ پھر وہ سابق صدور جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن اور دیگر عالمی رہنماوں کو بتانے کے لیے کال کرتے ہیں۔اس دوران اوباما اور ان کی ٹیم کی تقریر پر کام کرنے والی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔ یہ تقریر انہوں نے رات دیر گئے پیش کرنی تھی۔ خیال رہے یہ تصاویر “واشنگٹن پوسٹ” اخبار نے “فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ” کے تحت ایک درخواست کے بعد اوباما کی صدارتی لائبریری سے حاصل کی ہیں۔ وائٹ ہاوس کے سیچویشن روم میں اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما اور ان کے نائب صدر جو بائیڈن کے چہروں پر تناو واضح تھا۔ اس وقت کے وزیر دفاع باب گیٹس بھی موجود تھے۔تصاویر میں اس وقت کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور اوباما کے اعلی معاونین کو اصل وقت میں بن لادن کے خلاف کارروائی کو دیکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں