استاد بدر میانداد کے صاحبزادے نے اپنا نیا کلام پیش کر دیا

لاہور( شوبز نیوز)شہنشاہ قوالی استاد بدر میانداد کے صاحبزادے شاہزیب بدر میاں داد نے اپنا نیا کلام پیش کر دیا ۔”علی دے گھرانے باجوں نہ کسے ہور نوں نہ ہی دل مندا ”ہیں جسیانتہائی خوبصورت انداز میںپیش کیاگیا ہے ۔شاہزیب بدر میاں داد نے کہا کہ کلام کی شاعری بڑی گہری ہوتی ہے اورجب تک آپ اس کی ایک ایک لائن پر غور نہیں کرتے آپ اسے صحیح طرح سمجھ نہیں سکتے ۔انہوںنے انکشاف کیا کہ ہمار ا خاندان سات سو سالوں سے فن قوالی سے وابستہ ہے جو نسل در نسل ہم تک پہنچا ہے ۔ میرے والد استاد بدر میاں داد نے قوالی کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور اب ہم تینوں بھائی ان کی روایات کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں