استاد جوجی کا نیا ویڈیو سونگ عیدالفطر پر ریلیز ہوگا

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکار جوجی علی خان کا نیا ویڈیو سونگ عیدالفطر پر ریلیز ہوگا۔جوجی علی خان کے اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کمپوزیشن اور شاعری دونوں انہوں نے خود تخلیق کی ہیں جس میں روایتی کلاسیکل اور صوفی موسیقی کی جھلک نمایاں طور پر سننے کو ملے گی۔میوزک ویڈیو کو کینیڈا کے خوبصورت اور دلکش قدرتی مقامات میں فلمایا گیا ہے،اس ویڈیو کے ڈی او پی شرن ( کینیڈا) اور گانے کی پوسٹ پروڈکشن اعظم صادق نے مکمل کی ہے۔ گلوکار استاد جوجی علی خان نے کہا ہے کہ میری پوری ٹیم کو امید ہے کہ یہ گانا عیدالفطر کے موقع پر شائقینِ موسیقی کو پسند آئے اور ہماری طرف سے یہ ان کے لئے لیے عید کا تحفہ ہوگا۔ استادجوجی علی خان کے مطابق یہ گانا موسیقی سے محبت کرنے والوں کے لیے خصوصی طور پر تخلیق کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں