استاد شیخ الحدیث حضرت محمد سلیمان وفات پا گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامعہ قاسمیہ شعبہ درس نظامی کے استاد شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سلیمان وفات پا گئے۔ان کی نماز جنازہ جامعہ قاسمیہ غلام محمد آباد فیصل آباد میں مہتمم جامعہ قاسمیہ صاحبزادہ مولانا زاہد محمودقاسمی کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علماء و مشائخ اورکثیر تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی۔مولانا محمد سلیمان ممتاز علمی شخصیت تھے۔ان کی ساری عمر قرآن و حدیث کی تدریس میں گذری۔ سینکڑوں شاگردوں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا۔مہتمم جامعہ قاسمیہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی خدمات قابل قدر ہیں۔ مولانا سلیمان جامعہ قاسمیہ کا بہت قیمتی اثاثہ تھے۔ ان کی دینی ، علمی، تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کی وفات سے ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں تک پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ نماز جنازہ میں جامعہ قاسمیہ کے نائب مہتمم صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا یوسف ثالث،مفتی فضل الرحمن،مولانا یوسف فاروقی،مولانا رب نواز، مولانا منظور احمد، مولانا سلیم نواز،مولانا عبدالواحد قاسمی، مولاناعمر فاروق،قاری مشتاق،ماسٹر نثار احمد،ناظم حفیظ الرحمن، مولانا اعظم فاروق،مولانا عبید اللہ گورمانی، مولانا نعیم طلحہ،قاری کرم داد حذیفی،پروفیسر اللہ رکھا،مولانا غلام اللہ،مولانا عمر جامی،شیخ حفیظ اللہ،حافظ شعیب،مولانا حق نواز خالد، مولانا ابراہیم عبداللہ، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی سمیت مدارس عربیہ کے اساتذہ و مدرسین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں