استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خا ن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے۔ استاد وہ چراغ ہے جو اپنے شاگردوں کے دل و دماغ میں علم و آگہی کی روشنی پھیلاتا ہے۔ وہ صرف علم نہیں دیتا بلکہ کردار، شعور اور ذمہ داری کا درس بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم انسانیت کی بنیا د ہے اور استاد اس بنیاد کا محافظ اور معمار ہے۔ بد قسمتی سے پنجاب میں اساتذہ کو ان کا جائز مقام ، عزت اور بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ حکو مت پنجاب اساتذہ کو معاشی ، سماجی اور تعلیمی طور پر مضبوط کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ آئے دن اساتذہ اپنے جائز مطالبات کے لئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں