42

استاذ العلماء علامہ محمد سعیداحمد اسد اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامعہ امینیہ رضویہ کے بانی’ مفتی محمد امین رحمة اﷲ علیہ کے صاحبزادے’ نامور عالم دین’ استاذ العلماء علامہ محمد سعید احمد اسعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (اناﷲ وانا الیہ راجعون) وہ ایک سچے عاشق رسولۖ تھے جو زندگی بھر قرآن وسنت کی تعلیمات کے فروغ کیلئے کوشاں رہے، ان کے ہزاروں شاگرد دینی مدارس’ مساجد اور دیگر دینی اداروں میں دین اسلام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، حضرت علامہ مولانا محمد سعید احمد اسعد کی نمازجنازہ آج دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے ان کے شاگردوں’ معروف مفتیان عظام’ علمائے کرام’ پیران طریقت’ سیاسی وسماجی رہنمائوں’ ارکان اسمبلی’ دینی مدارس کے طلباء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد فرط غم سے اشکبار تھی، نامور عالم دین’ استاذ العلماء علامہ محمد سعید احمد اسعد نامور مذہبی شخصیت تھے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وقل شریف کا ختم پاک 14 جنوری بروز ہفتہ صبح 9 بجے جامعہ امینیہ رضویہ شیخ کالونی جھنگ روڈ پر منعقد ہو گا جبکہ اختتامی دُعا 11 بجے ہو گی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل اور مرحوم ومغفور کے درجات بلند فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں