استقبال رمضان،فیصل آباد کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈویژنل کمشنر جہانگیر انور کی ہدایت پر استقبال رمضان کے سلسلہ میں فیصل آباد کو لائٹنگ اوربرقی قمقموں سے سجادیا گیا ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تاریخ میں پہلی بار ماہ صیام کے استقبال کیلئے فیصل آباد کو شہر کے چوک چورراہوں کوبرقی قمقموں اور لائٹس سے سجا گیا ہے جس سے شہر خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے، ڈویژنل کمشنر جہانگیر انور کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے سوساں روڈ پر لائٹ اسکلپچر کا افتتاح کیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ڈی جی پی ایچ اے سمیت دیگر افسران افتتاحی تقریب میں شریک تھے ،لائٹ اسکلپچر لینڈ مارک شہریوں کے لیے توجہ کا مرکز بن گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کہا کہ شہر کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی کے منصوبے جاری رہیں گے۔ شہریوں نے استقبال رمضان کے سلسلہ میں لائٹنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور ڈویژنل کمشنر جہانگیر انور کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں