استور میں برفباری’نظام زندگی متاثر

اسلام آباد (بیوروچیف) آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں شدید برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوگیا جبکہ آزاد کشمیر میں اڑنگ کیل، گریس، ہلمت، شونٹھر سرگن اور جاگراں ویلی میں 4سے 7انچ تک برف پڑچکی۔کالام میں برف باری کے دل کش مناظر دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جبکہ پارا چنار اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش اور کوہِ سفید پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ قلات میں پارا منفی 9اور کوئٹہ میں منفی 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہونے سے سردی میں اضافہ ہوا جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں