35

اسحاق ڈارزرمبادلہ ذخائر 15ارب ڈالر ہونے کیلئے پر امید

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے تک ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر14سے15ارب ڈالر کے درمیان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر9سے10ارب ڈالر کے درمیان ہونے چاہئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں، آئی ایم ایف معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کا سوچنا بھی زیادتی ہوگی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلی حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی قیمت ملک نے ادا کی، کوئی وجہ نہیں کہ نگراں حکومت آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل نہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں