اسحاق ڈار کا بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے رابطہ

اسلام آباد (بیوروچیف)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمن سے بدھ کو ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام پر اس کے اثرات کے ساتھ ساتھ اس کے وسیع تر نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے قریبی رابطہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں