اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (بیوروچیف)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک بات چیت، دونوں وزراء نے غزہ کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، نائب وزیراعظم کا فلسطینی عوام کے بے گھر ہونے کی تجویز پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک رابطے میںیہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطینی سرزمین فلسطینیوں کی ملکیت ہے دونوں وزراء کا اہم مسئلے پر غور و خوض کے لیے او آئی سی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس کے بلانے کی حمایت پر اتفاق کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں