اسحاق ڈار کا دورہ سعودیہ روضہ رسول ۖپرحاضری

اسلام آباد (بیورو چیف)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ میں نوافل ادا کئے اور روضہ رسول پرحاضری دی ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں نوافل ادا کئے اور روضہ رسول پر حاضری دی ، جہاں انہوں نے پاکستان اور مسلم امہ کی سلامتی،خوشحالی اور ترقی کیلئے دعائیں مانگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں