اسحاق ڈار کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک بات چیت

اسلام آباد (بیورو چیف)نائب وزیرِاعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمن سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر اتفاق کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبہ جات اور کثیرجہتی فورمز پر تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا تاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے لیے مستقبل پر مبنی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں