اسحاق ڈار کی مصری وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد (بیورو چیف)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصری وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس دوران حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ صورتِحال بھی شامل تھی۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا ردِعمل بلااشتعال جارحیت کے مقابلے میں نہایت محتاط لیکن فیصلہ کن رہا ہے اور ہماری مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے آپریشن ”غضب للحق” کے تحت کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں