اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد (بیورو چیف)نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ ڑائی ڈونگنے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال اور خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ کے بیان کیمطابق نائب وزیرِ اعظم /وزیرِ خارجہ نے اعلیٰ سطحی روابط کی رفتار برقرار رکھنے اور پاکستانـچین دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں