اسد اعجاز منا خلیل طاہر سندھو کے سپیشل ایڈوائزر نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینیٹر سردارخلیل خلیل طاہر سندھو نے فیصل آباد کے مسلم لیگی رہنماخواجہ اسداعجاز مناکواپنا سپیشل ایڈوائزر نامزدکردیاہے۔ خلیل طاہر سندھو نے اپنے دستخط سے نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔ خواجہ اسد اعجاز منا سابق ڈپٹی میئر خواجہ اعجازاحمد مناکے بیٹے ہیں وہ بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل کے وائس چیئرمین بھی رہے اوراب مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدربھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں