40

اسد عمر اور شاہ محمود بھی رہا

لاہور (بیوروچیف)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے اور راجن پور کی جیل سے اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے نظر بند 83 کارکنان کو رہا کردیا گیا۔صداقت عباسی، اعجاز خان جازی، لطافت عباسی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دیں تھی، لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے نظر بند تمام رہنمائوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔راجن پور میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر نظر بند تحریک انصاف کے اسد عمر سمیت 83 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں