57

اسد عمر منظر عام پر آگئے

اسلام آباد(بیوروچیف) پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر نے سائفر کیس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔ اسد عمر نے کہا کہ میری گرفتاری کی غلط خبر تھی، مجھے ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا تھاانہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے میں عدالت آیا ہوں اور اس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی ہے، دو بار سائفر معاملے پر شامل تفتیش ہو چکا ہوں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر کلین ثابت ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور اسی روز پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کی گرفتاری کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں