48

اسد قیصر جیل منتقل

اسلام آباد(بیوروچیف) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی۔اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسد قیصر کو خیبر پختون خوا میں کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ نے اسد قیصر کی گرفتاری مانگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں