یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینی گھروں پر ہونے والے حملے میں 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ گھروں کو آگ لگا دی گئی۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندو ں نے 8 گھروں اور 2 گاڑیوں کو نذرآتش کیا۔اسرائیلی میڈیا نے یہودی آبادکاروں کے حملے کی ریکارڈ ویڈیوز نشر کر دیں۔اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق سال2025 میں یہودی قوم پرستانہ جرائم اور آبا د کاروں کے تشدد کے750 سے زائد واقعات ریکارڈ ہوئے۔



