فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈرز ونگ فیصل آباد،سابق صدر فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا محمدسکندراعظم خاں نے عید سے لیکر اب تک اسرائیل کی غزہ فلسطین پر مسلسل بمباریوں کھلی غنڈہ گردی و دہشتگردی کی پرزورالفاظ میں مذمت اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے بے حسی اورعالمی دنیا اوراداروں کی خاموشی کو المیہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہد ے کی مخالفت پر سلامتی کونسل اور نام نہاد انسانی حقوق تنظیموں کی خا مو شی دوہرا معیار منافقت کی عکاسی کرتا ہے جنگی جرائم، نسل کشی اور انسا نیت کیخلاف جرائم پر انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں کی آنکھوں پر پٹی لگی ہوئی ہے اورغزہ کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام اسرائیل کے برابرشریک ہے۔



