33

اسرائیلی بمباری سے مزید 200نہتے فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی فوج کے حملوں میں1دن میں مزید200فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے خان یونس کے ال امل اسپتال کا محاصرہ کر لیا جبکہ الخیر اسپتال کے طبی ارکان کو یرغمال بنا لیا۔ دوسری جانب حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، عمارتیں گرنے سے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے مزید 3 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا۔اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ جنوبی غزہ کی لڑائی میں اس کے مزید 3 فوجی مارے گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ زمینی لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 200 ہو گئی جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ جنگ میں 535 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں گھس کر احتجاج کیا۔ یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے حماس سے ڈیل کرنے کا مطالبہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق رام اللہ میں مسلح یہودی آباد گاروں نے فلسطینی کے کار شوروم کو آگ لگا دی۔علاوہ ازیں سعودی وزیرِ خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ امور کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔جوزف بوریل کی زیرِ صدارت اجلاس میں مشرق وسطی اور غزہ کی صورتِ حال پر اظہار خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں