13

اسرائیلی جارحیت کوایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا

فیصل آباد(پ ر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی وضلعی امیرمولانا عبدالرشید حجازی’سید سبطین شاہ نقوی’حافظ محمد یونس آزاد ‘ خالد محمود اعظم آبادی’مہر محمد عبداللہ اور دیگر نے اسرائیل وزیر کی طرف سے فلسطین کو ایٹمی دھمکی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی ایمانی غیرت کب جاگے گی معصوم و بے گناہوں کا خون کب تک یوں ہی بہتا رہے گا اسرائیلی جارحیت اور ظلم وبربریت کو ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے اور اس نے اپنے حواریوں کے ایما پر ایٹمی دھمکی بھی دے دی ہے مگر افسوس کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی کیا ایٹم بم اور عرب ممالک کا اتحاد جانوروں کو مارنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں