54

اسرائیلی درندگی ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13ہزار سے تجاوز کر گئی، جس میں5500 بچے اور ساڑھے 3 ہزار خواتین بھی شامل ہیں۔ جنگ بندی کیلئے عالمی ممالک کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، قطر کا کہنا ہے کہ حماس سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے قریب ہیں۔ یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔ اقوام متحدہ نے غزہ کے الشفا اسپتال کو ڈیتھ زون قرار دیدیاخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ میں حکام نے اتوار کو بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 13000 تک پہنچ چکی ہے، مرنے والے فلسطینیوں میں 5500 بچے اور 3500 خواتین بھی شامل ہیں، 30 ہزار کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔بیجنگ نے اعلان کیا کہ فلسطینی اتھارٹی اور چار مسلم اکثریتی ممالک کے خارجہ پالیسی کے اعلی عہدیداروں نے چین کا دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں