اسرائیلی فوج کی غزہ میں زمینی آپریشن کی تیاری

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کی تیاری تیز کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی۔رپورٹ کے مطابق سرحدوں کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں کو گشت کرتے دیکھا گیا۔غزہ میں نئے فوجی آپریشن کے لیے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں غزہ میں نئے فوجی آپریشن کاگرین سگنل دیا جائیگا۔ادھر اسرائیلی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کاسلسلہ جاری ہے، صہیونی فوج نے تازہ کارروائیوں میں مزید 64فلسطینیوں کو شہید کردیا۔عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 13افراد بھی شامل تھے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہداکی مجموعی تعداد 62ہزار 819ہوگئی جبکہ ایک لاکھ58ہزار 629افراد زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ میں قحط کی صورت حال برقرار ہے، بھوک کی شدت سے مزید 3افراد انتقال کرگئے جس کے بعد خوراک نہ ملنے سے شہید ہونے والوں کی تعداد 303ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں