اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری ،236روزہ دار فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات ختم،صہیونی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر وحشیانہ بمباری شروع کر دی ،حملوں میں تقریبا 236فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انیس جنوری کوحماس کیساتھ سیزفائر کے بعد یہ بڑاحملہ ہے،اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ بندی مذاکرات ختم کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب دوبارہ جنگ شروع ہوچکی ہے، حملوں کے بعد اسرائیل کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کیمطابق حملوں سے پہلے امریکاکو آگاہ کیا گیا،صہیونی فوج نے کئی روز سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔اسرائیلی فوج کیمطابق غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف پر بمباری کی گئی جبکہ وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ حملوں سے متعلق امریکا سے مشاورت کی گئی تھی۔دوسری جانب اسرائیلی حملوں پرفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طورپرجنگ بندی معاہدے کوختم کررہا ہے،حماس حکام کیمطابق اسرائیل نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔مزید کہا اسرائیلی جارحیت کے بعد مغویوں کامستقبل تاریک ہے،امن مذاکرات کو ختم کرنے پرنیتن یاہو مستقبل کے واقعات کاذمہ دار ہو گا،انہوں نے عرب ممالک اور مسلم ممالک سے حماس کومکمل سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں