اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، تازہ کارروائی میں مزید 60سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 60فلسطینی شہید اور 213زخمی ہوئے۔وزارت صحت نے بتایا کہ صحافی احمد منصور، جو جنوبی غزہ کے خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب میڈیا ٹینٹ پر اسرائیلی حملے میں شدید جھلس گئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی شہید ہو گئے۔ 17ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ میں 211فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک کم از کم 50ہزار سے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ سرکاری میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 61ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں ٹرمپ نے غزہ جنگ جلد ختم ہونے کا اشارہ دیا۔ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ جبری بے دخلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں