33

اسرائیلی مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی باعث شرم ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)شہر کی معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت خالد مجید عرف پپو نے کہاہے کہ اسرائیلی مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی باعث شرم ہے فلسطینیوں کو یہودیوں کی بر بریت اور درندگی سے بچانے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا فلسطین کے بچوں خواتین اور عوام کی جانیں بچانے کیلئے مسلم حکمران عملی اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیلی بزنس رپورٹ کے معاون خصوصی ملک نویدسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم میں پوری دنیا برابر کی شریک ہے اقوام متحدہ نے دوہرا معیار اپنا رکھا ہے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر پوری انسانیت شرمسار ہے جب تک قبلہ اول اور فلسطین آزاد نہیں ہوتے دنیا امن کو ترستی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں