اسرائیلی وزیراعظم کا پوری غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکا غزہ میں فوجی آپریشن کووسعت دینے اور پوری غزہ پٹی پرقبضے کا ارادہ ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے پر غور کر رہے ہیںہیں۔ذرائع مطابق اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے حتمی فیصلہ منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ 29جولائی کو اسرائیلی اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے کابینہ کو ایک ایسا امریکی منظور شدہ منصوبہ پیش کیا جس کے تحت غزہ کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں اب تک 60ہزار 839افراد شہید جبکہ ایک لاکھ 49ہزار 588افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق غزہ میں ہر گزرتا لمحہ ایک اور فلسطینی بچے کی جان لے رہا ہے۔ 7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے نتیجے میں اب تک 18ہزار 592فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں جو گزشتہ 22ماہ کے دوران غزہ میں ہونے والی کل ہلاکتوں کا 31فیصد ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں