اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف مظاہرہ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی شب تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہزاروں شہریوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔مظاہرین نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو مکمل کرنے اور وہاں موجود باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے چند روز قبل جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے تھے، جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔دوسری جانب 7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں