اسرائیلی کا حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانیکا دعویٰ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر حملہ کیا اور اس حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کے دعوے پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ادھر غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ایک دن میں مزید 77فلسطینیوں کو شہید کردیا، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 19افراد بھی شامل تھے۔7 اکتوبر 2023کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں