اسرائیلی کمرشل طیارے قبرص منتقل

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور ایران کے پے درپے حملوں کے بعد کشیدگی انتہائی عروج پر ہے اور دونوں ممالک مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ایسے میں اسرائیل نے بن گورین تل ابیب ایئرپورٹ سے 25کمرشل طیارے قبرص کے دو مختلف ایئرپورٹس پر منتقل کر دیئے ہیں۔ تاہم اسرائیل کے تین بڑے ایئرپورٹس پر ابھی بھی 100کمرشل طیارے موجود ہیں۔ راڈار ڈیٹا کے مطابق تل ابیب ایئرپورٹ سے گذشتہ روز 17مسافر طیارے قبرص کے جنوبی شہر لارناکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پارک کیے گئے ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق تل ابیب سے اڑان کے بعد مزید 8کمرشل قیمتی طیارے قبر کے پافوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارے گئے جو گزشتہ روز سے وہاں موجود ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب بن گورین ایئرپورٹ پر اماراتی ایئر لائن کے ایک طیارے سمیت 75ہوائی جہاز موجود ہیں۔ بیر شیبہ ایئرپورٹ پر 10جبکہ اسرائیل کے ہائفہ ایئرپورٹ پر 15مسافر طیارے موجود ہیں۔ علاوہ ازیں ایران نے بھی ممکنہ حملوں سے شدید نقصانات سے بچائو کیلئے گزشتہ روز تہران ایئرپورٹ سے متعدد طیارے مختلف دیگر ایئرپورٹ پر منتقل کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں