فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میںخوراک کی فراہمی بندکرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروںسے مداخلت کی اپیل کی ہے۔اسرائیل کاظالمانہ فیصلہ انسانیت کی توہین ہے،بیس لاکھ سے زائد محصور ومظلوم فلسطینی مردوخواتین اور معصوم بچوں کی امدادروکناجنگی جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل گزشتہ ایک سال سے غزہ اور فلسطین میں تاریخ کے بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے غزہ پر مسلط دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی صیہونی جارحیت 45 ہزار انسانی جانیں نگل چکی ہے




