اسرائیل جارحیت روکنے کیلئے عالمی طاقتیں کردار ادا کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گریٹر اسرائیل نقشہ مرکزی علماء کونسل پاکستان کا شدید احتجاج عالمی طاقتیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی روکیں۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ عظیم اسرائیلی ریاست کے نام سے ایک نقشہ سامنے آیا ہے جس میں نہ صرف فلسطین بلکہ اردن لبنان اور شام کے کچھ علاقوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے گریٹر اسرائیل کے نقشے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت سے باز رکھنے کیلئے عالمی قوتیں کردار ادا کریں گریٹر اسرائیل نقشے کی مذمت کرتے ہیں اسرائیل کے انتہاء پسندانہ رویے کے باعث خطے کا امن اور سلامتی خطرے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں