50

اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے

فیصل آباد ( پ ر) سابق کونسلر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما یوسف کمال نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردہے جو ایک طویل عرصہ سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے اور ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی داستان بہت خونچکاں ہے انہوں نے اسرائیل کی بربریت اور ظلم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے پر زور مطالبہ کیاہے کہ اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیا جائے حماس کی طرف سے جوابی سرگرمیاں اور کارروائیاں خوش آئند ہیں ”جیسا کرو گے ویسا بھرو گے” کے مصداق اب اسرائیل کی بربادیی اور تباہی کا وقت قریب آ گیا ہے اسرائیلی حملوں میں نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں