اسرائیل دہشتگرد فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق با جوہ، چیئر مین حاجی الطاف، ڈویژنل صدر حاجی اسلام، سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر، سینئر نائب صدر میاں فرمان علی، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی، سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف اور دیگر نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی صیہونی قوتوں نے مظالم کے پہاڑ ڈھا دیئے ہیں، اسرائیلی دہشت گرد غزہ کے معصوم لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے علمبردار مظلوموں کا ساتھ دینے کے بجائے دہشتگردوں کا ساتھ دے رہے ہیں،فلسطین جل رہا ہے معصوم بچے تڑپ رہے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں