اسرائیل سے نفرت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل ودیگر عہدیدداروں نے کہا ہے کہ امریکہ سرائیل ایران جنگ طویل ہوئی توعلاقائی سلامتی اور معیشت پر اسکے منفی اطرات مرتب ہونگے اسرائیل کی جانب سے ایران کی خود مختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی پرعالمی برادر نوٹس لیصدر و سپریم انجمن تاجران حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ امریکہ کی نا جائز اولاد اسرائیل فلسطین ، لبنان ،شام اور ایران کے بعد پاکستان کوبھی دھمکیاں دے رہا ہے وہ اپنا یہ شوق پورا کرکے دیکھ لے انشاء اللہ پا کستانی قوم صیہونی بالا دستی ریزہ ریزہ کرکے ثابت کردیگی کہ اسرائیل سے نفرت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم اسلام مسلمانو ں کیخلاف یہود و نصاری کی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں