اسرائیل ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر چکا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد،چیئر مین مرزا اشرف مغل ،سہیل نیاز طور ،وحید خالق رامے نے جنگ بندی کے باوجود فلسطین و غزہ میں عوام پرانسانیت سوز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرائیلی ظلم وبربریت اور سفاکیت کی تمام حدوں کو پار کر چکا ہے سلامتی کونسل اور عالم اسلام کے حکمرانوںکو خاموشی توڑ کر اسرائیلی غنڈہ گردی کے آگے دیوار بنکر کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے امت مسلمہ کو فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں من حیث القوم اسلام کی سر بلندی اور کشمیروفلسطین کی آزادی کیلئے ایک مضبوط قوت بنکر عالمی سطح پر ان مسائل کو اجاگر کرنا اوراسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر توحیدوسنت کے پرچار کوعام کرکے اپنے طرز زندگی اور نظام تجارت کواسلام کے مطابق ڈھال کر معاشرے سے غیر اسلامی رسومات کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا اورسنیئر رہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ ،حافظ شفیق کاشف، مرزامظہر صدیق بیگ ، رائوہاشم علی ، محمدیعقوب اعوان ،حاجی عبدالحمید،ملک ذوالفقار علی ، چوہدری اعجاز ،میاں اشرف مٹھو،، ملک عباس اشرف ،حاجی شمشاد علی ،،چوہدری عبدالرحمن ،حاجی خالد محمود صدیقی،لطیف سیال ، چوہدری شاہد ندیم ، ایس ایم ایوب، مرزا افضل مغل ، عمران علی خان ، چوہدری محمد اکرم ، چوہدری محمد اسلم،عبدالقیوم انور ،حاجی بشارت،غلام نبی بٹ ،ملک افضل نے کہا کہ اگر آج بھی مسلمان بیدار نہ ہوئے تو کفار ایک ایک کرکے تمام مسلمان ممالک کو کھا جائیگا کیونکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل ، OIC اور انسانی حقوق کے ادارے چند افراد کے غلام بنکر دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ ایک ایک انسان کی موت پر واویلا کرنے والوں کو فلسطین اور کشمیر میں روزانہ معصوم بچوں اور عورتوں کی شہادت کیوں نظر نہیں آ رہی یہ ادارے اور افراد انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں ایسے حالات میں مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے اور ظلم و بربریت کے سلوک روا رکھنے والے تمام افر اد اور اداروں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم و محصور افراد کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنا ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں