اسرائیل غزہ سے انخلاء پر رضا مند ہو گیا’ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد اسرائیل نے ابتدائی انخلا کی لائن سے اتفاق کرلیا ہے، اسے ہم نے حماس کیساتھ بھی شیئرکیا ہے،مزاحمتی تنظیم کے تصدیق کرنے پر جنگ بندی فوراً نافذ العمل ہو جائے گی۔سوشل میڈیا پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا سیزفائر کیساتھ ہی یرغمالیوں اورقیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع ہوجائے گا، ہم انخلا کے اگلے مرحلے کے لیے وہ حالات پیدا کریں گے جو ہمیں تین ہزارسالہ تباہی کے خاتمے کے قریب لے آئیں گے۔اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ حماس کی جانب سے کسی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تیزی سے قدم اٹھانا ہوگا۔ ورنہ سب کچھ بے اثر ہو جائے گا۔ یہ کبھی قبول نہیں کریں گے کہ غزہ دوبارہ خطرہ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں