فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) نے فلسطینی مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر علمبردار تنظیموں سے نوٹس لینے کا پر زور مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ہدایت علی انصاری نے کہا کہ اقوام عالم کی اس سنگین معاملہ پر مسلسل خاموشی ناقابل فہم ہے جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی دہشت گردی باعث تشویش ہے مسلم لیگ (ن) مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جنونی انتہا پسندی اور دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے جوکہ مسلمانان عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں غزہ میں انسانیت کی نسل کشی ہو رہی ہے اور مظالم کی انتہا ہو چکی ہے ،چنانچہ تمام مسلم ممالک کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور متحد ہو کر اسرائیلی اقدامات کی مذمت کریں۔



