38

اسرائیل میں ملازمت کرنیوالے 8پاکستانیوں کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے میرپور خاص کرائم سرکل کے عملے نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایسے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جو مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے اسرائیل پہنچے اور وہاں ملازمت بھی اختیار کیے رکھی۔ایف ائی اے حکام کے مطابق اس سلسلے میں 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سر انجام دیتے رہے۔گرفتار ملزمان میں نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل ہیں۔یہ ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی۔ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے، ان کا تعلق میر پور خاص سے ہے۔ملزمان یورپی ویزے پر اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے جبکہ ویسٹرن یونین کے ذریعے پاکستان میں اہلِ خانہ کو پیسے بھیجتے رہے۔ملزمان ترکی، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی اردن ایئر پورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔ملزمان وطن واپسی کے لییدبئی کے راستے اردن ایئر پورٹ سے کراچی آتے تھے۔ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں