اسرائیل نے امریکہ کی پشت پناہی سے دنیا کا امن تباہ کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اسرائیل نے امریکہ کی پشت پناہی سے غزہ میں 45ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد کو زخمی کیا،دنیاکا امن تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے پھر بھی مسلم حکمرانوں کی آنکھیں نا کھلی ؟عرب ممالک اور پاکستان کو سو چنا اور فوجی اسٹر یٹجی بنانی چاہئے اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کو متحد ہو نا پڑے گا اسرائیل مردہ آباد اقوام متحدہ اور سعودی حکمران مردہ آباد کی صدائیں پاکستان سے اٹھتی رہے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژ نل صدر سید عنایت علی شاہ ، جنرل سیکرٹری محمد اسحاق ، سینئر نائب صدر ملک اصغر علی قیصر ،نائب صدور ماسٹر اشفاق احمد ، چوہدری صادق علی جٹ، نجف ضیا ورائچ ڈویژنل و ڈسٹر کٹ میڈیا کواڈینیٹر محمد طاہر شیخ ،ضلعی صدور تنویر موہل سید علی رضا زیدی ،محمد اعجاز چوہدری ،مظہر اقبال کاہلوںنے کہا کہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کی غیرت ایمانی کب جاگے گی ؟مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے عالمی برادری اسرائیل کی ظالمانہ بمباری اور وحشیانہ دہشتگردی کا کب نوٹس لے گی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں