اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی

اواگت (نامہ نگار) فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کی قیادت میں انتظامیہ جامعہ مسجد محمدیہ چشتیہ مکوآنہ اڈے والی میں قاری محمد ابوبکر نقشبندی قاری ظفر چوھدری محمد سرور گجر کریانہ سٹور والے رانا اسلام رضوان مغل قیوم میڈیکل سٹور والے حاجی افضل سمیت ودیگر مقررین نے کہا ہے کہ اسرائیل اور غزہ میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کے حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ تے ہوئے کہا ہے کہ آپ کب فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی آواز بنو گے خدا را اسرائیل کے مظالم کو بند کروانے کیلئیاپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ آج ہم سب مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہمارے خون کا ایک ایک قطرہ بھی ہمارے فلسطین کیلئے حاضر ہے ہم سب مل جل کر لبیک کہتے ہے اور میدان عمل میں فلسطین اور غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں