31

اسرائیل نے کئی ایرانی ڈرونز کوتباہ کردیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بمباری کی ہے۔ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ مخالفین کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آئیں گے۔اسرائیلی چینل 12نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق شام اور اردن پر کچھ ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 کے قریب ڈرونز داغے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں