اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا اقدام،پارلیمنٹ کی مغربی کنارے کو ضم کرنیکی منظوری

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل میں رکاوٹیں ڈالنے لگا۔ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق بل کے پہلے مرحلے کی اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظوری دیدی ہے۔اسرائیلی قانون سازوں نے چار مراحل پر مشتمل بل کے پہلے مرحلے کی 24کے مقابلے میں پچیس ووٹوں سے منظوری دیدی ہے۔بل کی ابتدائی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت اسرائیلی قانون کو مقبوضہ مغربی کنارے پر نافذ کیا جائے گا۔ یہ اقدام باضابطہ طور پر زمین کو ضم کرنے کے مترادف ہے، جسے فلسطینی اپنی آزاد ریاست کے قیام کے لیے چاہتے ہیں۔سعودی عرب، قطر اور اردن کی مذمت مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا ۔ بیان کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کے خواہشمند ہیں۔ اسرائیل اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حماس کا امریکا سے اسرائیل پر دبا ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں