اسرائیل کا مغربی کنارے میں بڑا فوجی آپریشن

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کا مغربی کنارے میں بڑافوجی آپریشن شروع کردیا، داخلی اور خارجی راستے بند، طوباس میں گھر گھرچھاپے ، 45فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔غزہ میں صیہونی درندگی جاری ،مزید چار فلسطینی شہید کردیئے’ کئی عمارتیں تباہ’ غزہ کے مختلف علاقوں میں ملبے سے چھ افراد کی باقیات برآمد کرلی گئیں،صیہونی فوج نے پندرہ فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کر دیں ۔غزہ میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، سردی نے پناہ گزینوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں، حماس نے یہودی آباد کاری کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ سے اسرائیل پر دبائو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں