5

اسرائیل کا کیمیائی مواد کاچھڑکائو

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں کیمیائی مواد کا مبینہ چھڑکائو کیا ہے جس کے ثابت ہونے کے بعد لبنانی حکومت نے بین الاقوامی اداروں کے دروازے کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے بیان میں لبنانی کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر تمارا الزین نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقے عیتا الشعب، نواحی زرعی علاقوں پر مشتبہ کیمیائی مواد اسپرے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی موادکی نوعیت جاننے کیلئے فوجی سربراہ سے رابطہ کیا ہے اور نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، اگر مواد زہریلا ثابت ہوا تو یہ حیران کن نہیں ہوگا۔لبنانی وزیر ماحولیات نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے پہلے ہی سفید فاسفورس سے جنوبی لبنان کی 9ہزار ایکڑزرعی اراضی تباہ کردی ہے، زرعی ماہرین کی ٹیم نے اسرائیلی اسپرے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نمونے جمع کیے ہیں۔وزیر زراعت کے مطابق نمونوں میں مٹی، گھاس اور درختوں کے پتے بھی شامل ہیں، نمونوں کی جانچ پڑتال بیروت اور یونانی لیبارٹریوں میں کی جائے گی، نمونوں سے متعلق نتائج 48گھنٹوں میں سامنے آ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلک کیمیائی موادکا چھڑکائو ثابت ہوا توبین الاقوامی اداروں کے سامنے اپنامقدمہ رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں