اسرائیل کا گریٹر منصوبہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا گریٹر منصوبہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے ۔ صیہونی ریاست کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں مل رہا ہے ۔ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن ‘ فلسطین ‘ کشمیریوں ‘ ایران سمیت پوری امت مسلمہ کیلئے دعا گو ہے ۔ موجودہ صورتحال پر اگر مسلم حکمرانو ں نے سبق نہ سیکھا تو پھر اسرائیل اور امریکہ باری باری سب کو نگل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ میں تیزی سے تنہا ہوتا جارہا ہے ۔ امریکہ نے عالمی رسوائی کے ساتھ 39 ملین ڈالر بھی گنوا دیئے ۔ ایرانی قوم کی ثابت قدمی نے صہیویت کے فرعونی بتوں کو اسلام اقدار اور حسینی جذبوں سے پاش پاش کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش ہے کہ مسلمان ممالک تباہ کرکے اپنا مستقل غلام بنانا چاہتے ہیں لیکن ایران نے جوانمردی سے مقابلہ کرکے اس کے تمام مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپ نیٹو اور خود امریکہ کے اندر بھی جنگ غیر مقبول ہوتی جارہی ہے ۔ آج امریکی عوام کی اکثریت جنگ مخالف ہو چکی ہے ۔ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ تیسرے ہفتے سے نکل کا چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے مگر نہ ایران شکست کے قریب ہے اور نہ امریکہ کامیابی حاصل کر پا رہا ہے اس کے برعکس مغربی اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو رہی ہیں ۔ یورپی ممالک اور نیٹو اس جنگ سے دور رہے ہیں جبکہ امریکی کے اندر عوامی حمایت تیزی سے کم ہو رہی ہے اور زمینی فوج بھیجنے کی شدید مخالف بھی سامنے آچکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں