56

اسرائیل کا 4روز بعد پھر بمباری کرنے کا اعلان

غزہ / تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے چار روز بعد غزہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا اعلان کردیا۔حماس اسرائیل تنازعے پر بیان جاری کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ چاردن کے وقفے کے بعد دوبارہ سے جنگ شروع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں یرغمالیوں کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہوچکا۔یرغمالیوں کی رہائی کا مطلب ہرگزیہ نہیں ہے کہ جنگ مکمل طور پر بند ہوجائے گی۔ قیدیوں کی رہائی جنگ کے مقاصد میں سے ایک ہے اورتمام اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں آپریشن کے اگلے مرحلے کی تیاری کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے ، اسرائیل کو غزہ سے یرغمالیوں کی ایک فہرست موصول ہوئی ہے جو آج حماس کی جانب سے رہا کیے جائیں گے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پہلا دن تھا جب حماس کی جانب سے 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا جبکہ اسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو رہا کیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی حکام اس فہرست کا جائزہ لے رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں