اسرائیل کی غزہ میں بربریت،10روز میں 900فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فورسز کی بربریت کے باعث 10روز میں900فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملوں کے نتیجے میں 43فلسطینی شہد اور 115زخمی ہوگئے۔ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 18مارچ سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 896فلسطینی شہید اور دوہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے بعد غزہ کی پٹی میں 7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی قتل عام کے نتیجے میں شہادتیں 50ہزار 251سے تجاوز کرگئی جبکہ ایک لاکھ 14ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں